نادیہ خان کی ٹیلی وژن پر واپسی کی تیاریاں

Nadia Khan

Nadia Khan

لاہور (جیوڈیسک) نادیہ خان کا شمار مارننگ شوز کی مشہور میزبانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے برجستہ جملوں سے ٹیلی وژن شائقین کو بہت محظوظ کیا۔

نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ خان اب 17 سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں، تاہم ان کی واپسی بطور میزبان نہیں بلکہ اداکارہ ہو گی۔

اس بات کا انکشاف نادیہ خان نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اب اسی شہر سے میں 17 سال بعد ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹیلی وژن پر واپسی کر رہی ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم ابھی تک اس ڈرامے کی کاسٹ اور نام کے بارے میں نہیں پتہ چل سکا۔