نریندر مودی نے وزیراعظم کیلئے پھولوں کا تحفہ بھیجا

Narendra Modi

Narendra Modi

بھارت (جیوڈیسک) وزیراعظم اوپن ہارٹ سرجری کے بعد لندن کے ہسپتال میں روبصحت ہیں جبکہ پوری دنیا کی جانب سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نواز شریف کیلئے پھولوں کا تحفہ بھیجا گیا اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی وزیراعظم کی کامیاب سرجری پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بان کی مون کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں اور اقوام متحدہ کی ہرفورم میں حمایت کرنے پر نواز شریف کے شکرگزار بھی ہیں۔ ،