علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا بدین میں امام بارگاہ سجادیہ میں منعقد میلاد سے خطاب

Badin MWM

Badin MWM

بدین (عمران عباس) اللہ کے بنائے ہوئے قوانین پر عمل کرنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اور ان کی نافرمانی کرنے والی قوموں کا زوال ہو جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے بدین میں امام بارگاہ سجادیہ میں منعقد میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بدین میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے امام بارگاہ سجادیہ میں میلاد کی محفل منعقد کی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ راجا ناناصر عباس جعفری بھی پہنچے ،عاشقان مصطفی ﷺکی جانب سے ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

امام بارگاہ میں میلاد کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ اللہ کے بنائے ہوئے قوانین پر عمل کرنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اور ان کی نافرمانی کرنے والی قوموں کا زوال ہوجاتا ہے، اور جب اللہ کے ان قوانین کی کمانڈ ہمارے نبی کررہے ہوں تو پھر ان پر عمل نا کرکے جیتنے والا بھی ہار جاتا ہے،اس لیئے اللہ کے بنائے ہوئے قانون اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی پیروتی کرتے رہوگے تو کامیاب رہوگے،اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختیار امامی، ضلع بدین کے سیکریٹری جنرل سید نادر علی شاہ ،مولانا بھادر علی میمن اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔