قومی اسمبلی‘ حکومت کو مسلسل سبکی کا سامنا‘ اجلاس پھر کورم کی نذر

 National Assembly

National Assembly

اسلا م آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی اسمبلی میں حکومت کو کورم کے باعث مسلسل سبکی کا سامنا، رواں سیشن میں ایک روز بھی ایجنڈا پر کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، عوامی اہمیت سے متعلق اہم سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز بھی کورم کی نذر ہوگئے جبکہ وقفہ سوالات کے دوران پاکستان میں سالانہ 36 ملین ٹن خوراک ضائع ہونے انکشاف ہوا ۔

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم کی نذر ہوگیا، اپوزیشن ارکان سمیت حکومتی اتحادی بھی ایوان سے غائب رہے۔

اپوزیشن نے رواں سیشن میں مسلسل حکومت کو کورم کے ذریعے زچ کرنا شروع کردیا ، کورم ٹوٹنے کے باعث وقفہ سوالات سمیت اہم ایجنڈا کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

ارکان کا اجلاس ملتوی کرکے پون گھنٹہ انتظار بھی بے سود رہا اور اجلاس کو بدھ تک کے لئے ملتوی کردیا ۔