نواز شریف کسی ادارے سے ناراض نہیں، ان کا مؤقف اصولی ہے: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری وزیر اعظم مدت پوری نہیں کر پاتا جبکہ آمر طویل عرصے تک مسلط رہتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی ادارے سے ناراض نہیں، ان کا مؤقف اصولی ہے۔ ہم جمہوری کوششیں جاری رکھیں گے جبکہ جمہوریت کو پٹڑی سے اترتا دیکھنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے چار سال میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی اور فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ جلد پاکستان کا نام ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو گا۔