نواز شریف دور اندیش نہیں، دیوار کی دوسری طرف نہیں دیکھتے: خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

لاہور (جیوڈیسک) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کرپشن اور دہشت گردی کا الزام سیاست دانوں پر لگانا ظلم ہے۔

جمہوریت اور پارلیمنٹ رہنے تک تو وزیراعظم کو کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا۔ میاں صاحب بیچارے شریف بندے ہیں دور تک نہیں دیکھتے۔ کہتے ہیں ہو سکتا ہے وزیراعظم کو کوئی خطرہ نظر آ رہا ہو۔

میاں صاحب نے ضیاء الحق سے کہا تھا آپ کا مشن مکمل کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا ایسے لوگ سیاست میں آ گئے جو پیسہ کمانے کو منزل سمجھتے ہیں۔