لاہور: کلمہ چوک کے قریب کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ٹریفک حادثات کے دوران دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانہ بھجوادی ہیں۔

لاہور میں پہلا حادثہ فیروز پور روڈ پر پیش آیا جس میں کار سوار علی بٹر نے کار راہگیر پر چڑھا دی جس کی زد میں آکر راہگیر آصف موقع پر ہی دم توڑ گیا کار کی رفتار اس قدر زیادہ تھی کہ اس نے موٹر سائیکل سوار جوڑے کو ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون رضیہ دم توڑ گئی جبکہ اس کا کزن ثقلین زخمی ہوگیا۔

دوسرا حادثہ کینال روڈ پر پیش آیا جس میں ایک خاتون کار سوار کی گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے عائشہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔