نیسٹا کارٹر کی غلطی، یوسین بولٹ گولڈ میڈل سے محروم

Jamaican Relay Team

Jamaican Relay Team

لوزان (جیوڈیسک) بیجنگ اولمپک 2008 میں اتھلیٹ نیسٹا کارٹر کی غلطی یوسین بولٹ کو لے ڈوبی۔ جمیکن رنر نیسٹا کارٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آٰیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے چار ضربے سو میٹر دوڑ میں جیتا طلائی تمغہ جمیکن ٹیم سے واپس لے لیا۔ اس طرح یوسین بولٹ اپنے ایک اولمپک گولڈ میڈل سے محروم ہو گئے۔

یوسین بولٹ کے اولمپک گولڈ میڈل کی تعداد اب نو سے کم ہو کر آٹھ رہ گئی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ اتھلیٹ نے اسے کیرئیر کا بڑا صدمہ قرار دیا۔