NIB بنک کے مینجر سید صغیر حسین شاہ کو ایریا مینجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

گجرات :NIB بنک کے مینجر سید صغیر حسین شاہ کو شاندار کارکردگی کی بناء پر محکمانہ طور پر ایریا مینجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے دوبئی اسلامک بنک کے ایریا مینجر کیکائوس میر ‘ تصدیق حسین ‘ ارمان شوکت ‘ سمیت دیگر بنک مینجرز ‘ سماجی شخصیات نے انکو ترقی ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شب وروز محنت اور لگن سے ادارے نے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی ہے بطور ایریا مینجر بھی وہ اپنی خدادا صلاحیتوں کا لوہا تسلیم کرائیں گے سید صغیر حسین شاہ کو ترقی ملنے پر ان کے اعزاز میں عنقریب ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معززین شہر ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ کاروباری ‘ اور صحافی برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔