نارتھ کراچی پاور ہائوس چورنگی پر پیڈسٹرین برج تنصیب کیا جائے، محمد یوسف

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

07 کراچی (پ ر) جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پاور ہائوس چورنگی پر جامع مسجد الہدی، عثمان پبلک اسکول اور الخدمت اسپتال کے سامنے سڑک عبور کرنے کے لئے پیڈسٹیرین برج کی تنصیب کرے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اس اہم مسئلہ پر پہلے بھی کئی بار توجہ دلائی گئی ہے لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

پاور ہائوس چورنگی پر موجود اسکول، مسجد اور ہسپتال آنے والے طلبہ، بوڑھے، خواتین، نمازیوں اور عوام کی بڑی تعداد کے لئے شدید ٹریفک کی وجہ سے سڑک پار کرنا مشکل ہوگیا ہے، آئے روز اس مقام پر حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

حکومت سندھ کی عدم دلچسپی کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ حکومت سندھ ترجیحی بنیادوں پر اس اہم عوامی ایشو کو حل کرے اور پاور ہائوس چورنگی، الخدمت ہسپتال کے سامنے پیڈسٹیرین برج کی تنصیب کے لئے احکامات جاری کرے

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320