شمالی کوریا سے زیادہ ظاقتور بٹن میرے پاس ہے جو کارآمد بھی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور زیادہ طاقتور ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا تھا کہ ان کی میزپرہر وقت ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے لیکن جب تک ہم پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی تب تک جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کی میز پر ہر وقت ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے لیکن کیا کوئی اس قحط زدہ اور کمزور ملک کو کوئی بتائے گا کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور زیادہ طاقتور ہے ۔

واضح رہے کہ 2017 کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کرتے ہوئے امریکا کو براہ راست دھمکی دی گئی تھی جب کہ متعدد مرتبہ جوہری میزائل تجربے کے سبب اقوام متحدہ اور امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا پرسخت اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔