شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری میں 27 شدت پسند ہلاک

Jet Planes

Jet Planes

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں نے حملے کرکے 27 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ فورسز نے شوال کے علاقے پریغار میں شدت پسندوں کا اہم مرکز تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں میران شاہ سمیت مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 27 شدت پسندوں ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنگی طیاروں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں انتہا پسندوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں بھی شدت پسندوں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔