مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجی کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

Kashmiri

Kashmiri

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے مچھل کا محاصرہ کرلیا اورسرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اوربھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

واضح رہے کہ 2016 میں حریت پسند نوجوان برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جدو جہد آزادی کی نئی لہر بیدار ہوئی ہے جسے کچلنے کے لیے بھارتی فوج نے بربریت کا ہولناک سلسلہ شروع کررکھا ہے صرف گزشتہ ماہ 31 افراد کو سرچ آپریشن کے نام پر جب کہ 3 کو دوران حراست شہید کیا جاچکا ہے۔