سرکاری اسکیم میں ریکارڈ حج درخواستیں ملنے کا امکان

Hajj Passengers

Hajj Passengers

کراچی (جیوڈیسک) سرکاری حج اسکیم میں ریکارڈ حج درخواستوں کی وصولی کا امکان ہے حج درخواستوں کی وصولی کا کام 27 اپریل سے شروع ہواتھا صرف 9 دن میں بینکوں میں ایک لاکھ 60 ہزارسے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔

حج درخواستیں بینکوں میں 8 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کام تیزی سے جاری ہے 10بینکوں کی مخصوص برانچیں کراچی سمیت ملک بھر میں حج درخواستیں جمع کرنیکا کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ 8 مئی تک 2 لاکھ سے زائد حج درخواستیں جمع ہوجائیں گی حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت 71 ہزار کا کوٹا مختص کیا ہے وفاقی وزارت مذہبی امور 14 مئی کو قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب حج درخواست گزاروں کے ناموں کا اعلان کریگی۔

واضح رہے کہ اس سال پاکستان سے کل ایک لاکھ 43 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے جس میں پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنیوالے تقریبا71 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔