عمر محمود حیات، ہلال ِ امتیاز ملٹری نے جامعہ واہ میں نئے تعمیر کردہ لائبریری کمپلیکس کا افتتاح کیا

Opening

Opening

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چیئرمین پی او ایف بورڈ اور چیئرمین مین بورڈ آف گورنرز جا معہ واہ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال ِ امتیاز (ملٹری) نے جامعہ واہ میں نئے تعمیر کردہ لائبریری کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

نائب امیر ِ جامعہ پروفیسر خلیق الر حمان شاد ،پی او ایف کے اعلیٰ افسران، جامعہ کے عملہ ِ اساتذہ اور انتظامیہ کے سینئر اراکین اس موقع پر مو جود تھے۔لائبریری کمپلیکس 25000مربع فٹ پر واقع تین منازل پر محیط ہے۔ لائبریری کمپلیکس جامعہ کی مرکزی لائبریری ، ایک ڈیجیٹل لائبریری ،سٹو ڈنٹس فیسیلیٹیشن سنٹر ،گرلز کامن روم اورایک کمپیو ٹر لیب پر مشتمل ہے۔

لائبریری کمپلیکس جا معہ کے لئے ایک اور اہم سنگ ِ میل ثا بت ہوا ہے۔یہ کمپلیکس قابل ِ رسائی جگہ پر واقع ہے اور طلباء کی سرگر میو ں کا مر کز ہو گا۔کمپلیکس جدیدسیکورٹی نیٹ ورک اور جدید سامان سے لیس ہے۔چیئرمین پی اوایف بورڈ نے جا معہ کے بنیادی ڈھانچہ کی تشکیل کے حوالے سے جا معہ کی انتظامیہ کی کو ششوں کو سراہا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038