آپریشن ردالفساد، ملک بھر میں سرچ آپریشنز، 144 افراد گرفتار

Pak Security Forces

Pak Security Forces

اسلام آباد (جیوڈیسک) آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں سرچ آپریشنز کے دوران 144 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے مختلف بس اسٹینڈز اور بس اسٹاپس پر سرچ آپریشن کر کے 4 افغانیوں سمیت43 مشتبہ گرفتار کر لیا۔

ادھر لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ یونیورسٹی ہاسٹلز سے دو اور قذافی اسٹیڈیم کے قریب سے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں حاجی پورہ کےعلاقے سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں پولیس نے 50 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ چنیوٹ اور حافظ آباد سے بھی متعدد مشتبہ افراد پکڑے گئے۔