اپوزیشن والے شعبدہ بازی اور لفاظی سے عوام کا مائنڈ سیٹ نہیں بدل سکتے، سرفراز حیدر

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سید سرفراز حیدر، شاہنواز چوہدری، فرزانہ کاظم اور طیبہ فاروق نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے شعبدہ بازی اورلفاظی سے عوام کا مائنڈ سیٹ نہیں بدل سکتے۔ عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پرگہرا اعتماد ان کے خلوص اوران کی نیک نیتی کا نتیجہ ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں کا طرز سیاست پاکستان کے قومی مفادات سے متصادم ہے، محاز آرائی سے ملک کو نقصان ہو گا تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے جمہوریت اور فیڈریشن مضبوط ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہر دور میں وفاق کو استحکام بخشا اورپاکستان کو سیاسی، معاشی اورسفارتی میدان میںدرست سمت پرگامزن کیا۔