اختیار ہوتا تو محمد عامر کو کرکٹ سے دور رکھتا: رمیز راجہ

Rameez Raja

Rameez Raja

لاہور (جیوڈیسک) پاک بھارت کرکٹ سیریز پر پاکستان کرکٹ بورڈ تو مہلت پہ مہلت دے رہا ہے لیکن بھارتی بورڈ نے چپ سادھ رکھی ہے اور اس بارے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے تو پی سی بی کے اقدامات کو احسن قرار دے دیا ہے۔

رمیز راجہ پاکستان سپر لیگ کے سفیر بھی ہیں لیکن محمد عامر کی واپسی پر انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ان کے اختیار میں ہوتا تو محمد عامر کو کرکٹ سے دور رکھتے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے اسے ریٹائرڈ اور ریٹائرمنٹ سے قریب کرکٹرز سے دور رکھنا ہو گا۔