پی ایف یو سی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے تصویری نمائش، سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

PFUC

PFUC

اسلام آباد : پاکستان فیڈرل یونین اآف کالمسٹ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آرٹس کونسل میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیمات کے عہدیداروں اور سینئر صحافیوں نے نمائش کا دورہ کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ نمائش کا افتتاح جے یو آئی (ف) کے سینئر راہنما سینیٹر حافظ حمداللہ اور مشعال ملک نے کیا جبکہ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر،سابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر مطلوب انقلابی، ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق، مشعال ملک، فیاض الحسن چوہان، میاںمحمد اسلم، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عائشہ سید، ظفر علی شاہ، ملی مسلم لیگ کے راہنما عبدالرحمن، مجلس علمائے کشمیر کے جنرل سیکرٹری مفتی انعام الحق،آرٹسٹ مسعود خواجہ، سینئر صحافی احمد قریشی، ذیشان قریشی،زاہد فاروق ملک، تزئین اختر، عمر عبدالرحمن جنجوعہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمائش کا دورہ کیا۔

پاکستان اور کشمیر، لازم و ملزوم کے موضوع پر منعقدہ اس نمائش کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر انہیں اآزادی اور انصاف مہیا نہیں کیا جاسکتا۔ نمائش کے دورہ کے موقع پر میڈیا اور شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ غلام قادر، مطلوب انقلابی، سردار عبدالخالق اور دیگر نے پی ایف یو سی کی تصویری نمائش کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی جانب سے ایسی سرگرمیوں سے کشمیریوں کو حوصلہ اور ان کے جذبوں کو جلا ملتی ہے اور پاکستان کے ساتھ ان کی محبت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ مشعال ملک اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا کہنا تھا پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، دونوں اقوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے۔ اب وقت اآگیا ہے کہ کشمیریوں کوان کے حقوق دئیے جائیں۔ اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایف یو سی کے صدر فرخ شہباز وڑائچ، مرکزی اآرگنائزر عمر عبدالرحمن جنجوعہ، اور اآرگنائزر برائے اآزاد کشمیر ذیشان قریشی اور سینئر نائب صدر فرید رزاقی، شبیر چوہدری نے تقریب کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پُرامن سرگرمی کا مقصد پاکستان کی کشمیر سے محبت کے اظہار کے ساتھ ساتھ لوگوں میں کشمیر سے متعلق شعور مزید اجاگر کرنا اورملکی قیادت اور اہم شعبہ جات کے افراد کو اس جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کرے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے میں تاخیر مت کرے۔