اویس شاہ کے اغوا کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی

Awais Shah

Awais Shah

کراچی (جیوڈیسک) اویس شاہ کا پانچویں روز بھی کوئی سراغ نہ لگ سکا سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد پولیس نے اغوا کاروں کے روٹس کا پتہ چلانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن تاحال تحقیقات میں کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔

اسحاق ڈار نے سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کے اغوا پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم نے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں وکلا نے چوتھے روز بھی عدالتی بائیکاٹ کیا۔ سندھ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں میں ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سکھر میں وکلا نے سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔