چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام خواتین کا عالمی دن کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

Asif Kathia

Asif Kathia

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام خواتین کا عالمی دن کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس دن کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے سوسائٹی کے کنوینر ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ بلا شبہ خواتین اپنا سر فخر سے بلند کئے ہوئے ہیں کہ زندگی کے ہر شعبہ میں وہ مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ اور علمی و عملی امور میں کسی طور پر بھی کم نہیں ہیں۔ ہماری عورتیں اس بات کا دھیان کئے ہوئے ہیں۔ کہ ان کی آنے والی نسلیں روشن دماغ اور مفید شہری ثابت ہوں گی۔ سوسائٹی کے ایم ڈی ایم افضل چوہدری نے کہا کہ آج کی عورت بلا شبہ نا انصافی اور جبر و استحصال کے خلاف اپنی پوری قوت کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔ اور وہ اپنے حقوق کی خلاف ورزیوں اور اپنی صنف کے خلاف امتیاز و تفریق اور مرتبے اور مقام سے عدم توجہی کے خلاف آواز بلند کرتی ہے خواتین کا عالمی دن اور ان عورتوں کو پس ہمت دیتا ہے کہ دنیا بھر کی عورتوں کا ساتھ انہیں حاصل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتخار علی انجم نے کہا کہ برابری کے ضمن میں عورتوں کی جدو جہد کی داستان کسی ایک خاتون یا تنظیم کی مر ہون منت نہیں ہے۔ بلکہ دنیا بھر کی ان عورتوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔جو کہ انسانی حقوق کا احترام کرتی ہیں۔آخر میں مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف پنجاب لائر فورم کے نائب صدر آصف کاٹھیہ نے کہا8مارچ کا دن ساری دنیا میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس روز خواتین ہر سال مختلف مقامات پر اکٹھی ہوتی ہیں۔ اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی ہیں۔ اس بارے ترقی یافتہ ممالک کی خواتین کا اظہار ان کی قوت کا غماز ہوتا ہے۔ جبکہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں یہ دن روزمرہ کے دنوں کی طرح چپ چاپ گزر جاتا ہے۔ البتہ چند پڑھی لکھی خواتین کی بے وزن تقریروں کی مر مراہٹ اس دن کے شور کا حصہ ّ ضرور بنتی ہیں۔ غرض یہ کہ خواتین کا عالمی دن خواتین کے اتحاد و یگانگت اور اس کے عمل کے متعلق ہے اور یہ دن لمحہ بہ لمحہ خواتین کو ان کی قوت سے آگاہی دے رہا ہے۔ خواتین کو چا ہئیے کہ وہ جس طرح اپنے حقوق سے ہوشیار رہی ہیں۔ اسی طرح انہیں اپنے فرائض کے بارے میں بھی با خبر ہونا چا ہئیے۔ نا خواندہ خواتین کو خواندگی سے بہرور ہونا چا ہئیے جبکہ با علم خواتین کو اپنے علم کی روشنی سے خاندان معاشرہ کی اصلاح اور ماحول کو منور کرنا چا ہئیے۔ سیمینار میںصحافی عابد حسین ،ایم اکرم شاہین ،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ بیوروچیف تحریک ٹی وی،اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پرچوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ بیوروچیف تحریک ٹی وی کی طرف سے پُر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔