پاکستان کے اندر آزادنہ منصفانہ پرامن صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کروانے کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے اندر آزادنہ منصفانہ پرامن صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کروانے کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے صدرزرداری نے5سال جمہوری تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا مرضی ی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا۔

ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی تحصیل بھمبرکے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہال نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے جس جذبے کے تحت الیکشن میں حصہ لیا وہ لائق تحسین ہے پاکستان کے اندر اگر جمہوری عمل اسی طرح جاری رہاتو آنے والی حکومتوں بھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

عوام بھی ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنے نمائندوںکااحتساب کرسکیںگے اور بہتر لوگوں کو منتخب کرینگے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے عزم کو بھی ناکام بنادیا انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کے جوش و جذبے کو دیکھ کر ہیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے۔