پاکستان میں نئے باکسر کو خود ٹریننگ دوں گا: عامر خان
Posted on August 4, 2015
By Mohammad Waseem
کھیل, لاہور
Amir Khan
لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس ٹینلٹ کو سامنے لانا ہے۔
سپورٹس میں پاکستان نے بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ خود آ کر پاکستان میں ٹیلنٹڈ باکسرز کو ٹریننگ دیں گے۔
یہاں اگر کھلاڑیوں کو تمام سہولیات ملیں تو وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی۔