پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا

Pakistan, England, First Test

Pakistan, England, First Test

ابو ظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ابوظہبی میں میدان سجے گا۔ پاکستان کی قیادت مصباح الحق اور انگلینڈ کی کپتانی الیسٹر کک کریں گے۔

دونوں ٹیموں کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔ اظہر علی انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ شعیب ملک کی پانچ سال کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی یقینی ہے۔

سری لنکا کے خلاف مین آف دی سیریز یاسر شاہ کی کمر میں تکلیف کے باعث ابوظہبی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

ٹیم منیجمنٹ نے یاسر شاہ کی جگہ آل راؤنڈر ظفر گوہر کو عارضی طور پر یواے ای طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ان فارم فاسٹ بولر اسٹیو فن بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔