پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کا وفد کراچی سے تھر کے لیے روانہ

Thar News

Thar News

فیصل آباد (پریس ریلیز) پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کا وفد تھر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی سے تھرپارکر کے لیے جمعہ کے دن روانہ،وفد میں مختلف ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ لکھاری شامل ہیں، وفد تین روز تک تھر کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔ پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کی جانب سے یکم مارچ سے شروع کی گئی آگاہی مہم’’ تھر بنجر نہیں‘‘ کے سلسلے میں وفد کے اراکین کراچی سے تھر کے لیے جمعہ کے روز روانہ ہو گئے ہیں۔

وفد کی قیادت پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے بانی منصور احمد خان کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایف سی سی کی تھر بنجر نہیں مہم اکتیس مارچ تک جاری رہے گی۔روانگی کے موقع پر منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ قلم کار اور کالم نگار معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کا یہ قدم تھر کی صورتحال بدلنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔فیصل آباد سے جوائنٹ سیکرٹری محمد عتیق الرحمن کاکہنا تھاکہ تھر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی مقصد کے لئے PFCCکالم نگاروں کا وفد لے کر تھر جارہی ہے تاکہ قلم کار اپنی آنکھوں سے وہاں کادرد دیکھ سکیں ۔