ہم ایک ہیں

Pakistan

Pakistan

تحریر : نویدہ احمد

چاند روشن چمکتا ستارہ رہے
سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے

جذبے کے تحت پاکستان ایمبیسی کے زیراہتمام پاکستان فیسٹیول 2017 کی تیاریاں اپنے عروج میں ہیں٬ وطن سے دوری کا احساس کم کرنے کیلیۓ اور پردیس کے تھکا دینے والے شب و روز میں یہ میلہ ہم پاکستانیوں کیلیۓ ایک بہترین تحفہ ہے۔

جب سے اس میلے کی بابت سنا ہے٬ گھروں میں عید کا سماں ہے ٬ بچے کیا؟ خواتین کیا؟ سبب اس انتظار میں ہیں کہ کب 17 ستمبر کا دن آئے گا ٬اور ہم اپنے پرچم کے سائے کے تلے فرانس میں منعقد ہونے والے اس میلے میں اپنے ہم وطنوں سے ملیں گے٬ بچیاں خوبصورت ملبوسات پہنے ادہر سے اُدہر کھیلتی نظر آئیں گی۔

پاکستانی کھانوں کی خوشبو اپنے دیس کی سوہنی دھرتی کی یاد دلائے گی ٬ ایسا لگے کہ ہم پردیس میں نہیں بلکہ اپنے ہی ملک پاکستان میں کسی تقریب سے لطف اندوز ہو رہے ہیں٬ ایک دور تھا جب فرانس میں قومی لباس میں ملبوس اِکا دُکا ہی لوگ دکھائی دیتے تھے ۔

آج الحمد لِلہ!! دیار غیر میں ہمارے ملک کی 70 ویں سالگرہ کو بہت باوقار اور اعلیٰ روایات کو قائم رکھتے ہوئے منایا جا رہا ہے٬٬ تا کہ ہم ان یورپی ممالک کو دکھا سکیں ٬ کہ پاکستان کتنا پیارا ملک ہے٬ اور پاکستان کے لوگ کتنے پیار کرنے والے ہیں٬ ہماری ثقافت اعلیٰ اقدار کا منہ بولتا ثبوت ہے٬ پاکستان فیسٹیول میں ہر انسان نے اپنا انفرادی حصہ ڈالنے کی کوشش کرنی ہے۔

جسطرح اس میلے کو منعقد کرنے کے پیچھے بہت سے محنتی لوگوں کا ہاتھ ہے٬ اسی طرح اس کو کامیاب بنانے کیلئے آئیے ہم سب مل کر میلے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ٬ اور اپنے بچوں کو ہماری ثقافت کے خوبصورت رنگوں سے روشناس کروائیں ٬ اللہ پاک ہمارے ملک کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے اور ہم اپنے ملک کے جشن آزادی کو ہر سال اسی طرح جوش خروش اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر مناتے رہیں۔

سوہنی دھرتی اللہ رکھے
قدم قدم آباد قدم آباد تجھے

تحریر : نویدہ احمد