ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں ینگ میراں نے خیبر مسلم کو شکست دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آگرہ تاج لیاری میںجاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے اہم میچ میں ینگ میراں نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم خیبر مسلم بلدیہ ٹائون کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-3سے شکست دیکر کواٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے بیضاد نے دو جبکہ شہروز اور اقبال نے 1-1گول اسکور کئے جبکہ خیبر مسلم کے عثمان ،اظہر اور نوید نے ایک ایک گول اسکور کئے ایک اور میچ میں اعظم اسپورٹس کو بلے جی بلوچ کے خلاف فاتح قرار دیدیا گیا۔

ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نذر شباب ،شوکت گھوٹائی اور نیاز احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔