پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان

New Zealand

New Zealand

نیوزی لینڈ (جیوڈیسک) پاکستان کیخلاف ابتدائی 2 ون ڈیز کیلئے نیوزی لینڈ کے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سکواڈ میں تجربہ کار اوپنر مارٹن گپٹل کی واپسی ہو گئی، دو سپنرز بھی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہونے والے تجربہ کار اوپنر مارٹن گپٹل کی واپسی ہو گئی، گرین شرٹس کو اسپن جال میں پھنسانے کے لیے اسپنرز ٹوڈ اسٹل اور مچل سینٹنر اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیمسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، روس ٹیلر، ٹم ساؤتھی، کولن منرو، ٹرینٹ بولٹ، فوکی فرگوسن، ہینری نکولس اور ڈوگ براسویل شامل ہیں۔

سرفرازالیون دورے کا آغازجمعرات کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ سے کرے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ چھ جنوری کو ویلنگٹن میں ہو گا۔