پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

Pakistan and New Zealand

Pakistan and New Zealand

ولنگٹن (جیوڈیسک) تیسرے اور فائنل یعنی سیریز کا معرکہ سر کرنے کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ ولنگٹن کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہو گا۔

قومی شاہینوں نے تیاریاں مکمل کر لیں ۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بھی مکمل فِٹ اور بھرپور جوش میں ہیں۔ کپتان شاہد آفریدی کو اپنے ہر جوان پر بڑا مان ہے۔ کہتے ہیں کہ سیریز میں واپس آئیں گے یہ میچ جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں گے۔

نئے جذبے اور کمبی نیشن کے ساتھ جان ماریں گے ہر خامی اور ناکامی کو بھلا کر ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ انور علی اور محمد رضوان کو احمد شہزاد اور صہیب مقصود کی جگہ نمائندگی مل سکتی ہے۔

ادھر کیوی اسکواڈ بھی جیت کے لیے پَر تول رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ کھلاڑی فل فارم میں ہیں۔ سیریز کی جیت کے لیے پرجوش ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لیے ایک سیریز ہی نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پوزیشن بھی پرکشش بن چکی ہے جس سے چھوٹے فارمیٹ کا یہ میچ بڑا میچ بن گیا ہے۔