ونہار میں سیمنٹ فیکٹری کسی صورت نہیں لگنے دیں گے۔ راجہ یاسر سرفراز+ ملک اختر شہباز

PTI Chakwal

PTI Chakwal

چکوال: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور PTI محولیاتی کمیٹی کے ٹاسک فورس کے سربراہ ملک اختر شہباز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ونہار میں سیمنٹ فیکٹری کسی صورت نہیں لگنے دیں گے کہون کی خوبصورت وادی کو تباہ کرنے کے بعد اب سرمایہ دار اور کمیشن مافیا ونہار کے پیچھے پڑ گئے ہیںہم ان لوگوں میں سے نہیں جو کسی بھی لالچ میں حق کی آواز کا ساتھ نہ دیںسیمنٹ فیکٹریاں محولیات کو تباہ کر دیتی ہیں اور ونہار میں ہر چند میل بعد لوگ آباد ہیں سیمنٹ فیکٹریاں لگنے سے وہ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے اور ایک علاقہ جو فوج کے لئے بہترین سپاہی پیدا کرتا ہے اس کی آنے والی نسلیں تباہ ہو جائیں گی زیرِ زمین پانی خشک ہو جائے گا جس سے زراعت تباہ ہو جائے گی اور کچھ عرصے تک لوگوں کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں رہے گا ۔

آج کچھ ٹائوٹ نما لوگو ں کو بلاکے محکمہ محولیات نے ایک گھنائونی سازش کے تحت یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ونہار کے لوگ اس منصوبے کے خلاف نہیں ہیں لیکن موقع پر ونہار کی اصل عوام کو لے کر ملک اختر شہباز اور راجہ یاسر سرفراز پہنچ گئے اور انہوں نے سٹرک بلاک کر دی اور محکمہ محولیات کو کہا کہ جب تک وہ شناختی کارڈ چیک کر کے علاقے کے اصل لوگوں کا مو قف نہیں لیں گے تب تک روڈ نہیں کھلے گی جس کے بعد محکمہ محولیات نے علاقے کے اصل مکینوں کا موقف لیا جو سو فیصد فیکٹری کے خلاف تھا ۔پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت راجہ یاسر سرفراز اور ملک اختر شہباز کسی بھی انسانیت سوز منصوبے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔