آل پاکستان قائداعظم کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ شہید بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب لاڑکانہ نے جیت لیا

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جرگہ اسپورٹس کمپلیکس سبی میں منعقد ہوا ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری میر شہباز کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل شہید بینظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب لاڑکانہ سندھ اور العثمان گیلانی شوٹنگ بال کلب اوکاڑہ پنجاب کے درمیان کھیلا گیاجو شہید بے نظیر بھٹو کلب نے 2-1 سے جیت لیا۔

فائنل میچ کا اسکور 9-16 ،16-11 اور 16-13 رہا،فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے شہید بے نظیر بھٹو کلب کی جانب سے کپتان اشفاق علی ، سید محمد علی شاہ اور اشتیاق علی نے شاندار کھیل پیش کیا فائنل ہارنے والی ٹیم العثمان گیلانی کلب کی جانب سے محمد شاہد، محسن اور اشفاق شاکا نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

فائنل کے مہمان خصوصی ایف سی کورکمانڈر سبی کرنل احمد رضا تھے مہمان خصوصی کرنل احمد رضا نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے فائنل کی ونر ٹرافی اور کیش پرائز شہید بے نظیر بھٹوشوٹنگ بال کلب کے کپتان اشفاق علی نے اور رنر ٹرافی اور کیش پرائز العثمان گیلانی شوٹنگ بال کلب کے کپتان محمد شاہد نے حاصل کیا، فائنل میچ کو علی شیر، محمد عارف اور کریم احمد نے سپروائز کیا۔