12 واں آل پاکستان سپر ایٹ انوی ٹیشن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 6 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 12واں آل پاکستان سپر ایٹ انوی ٹیشن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں بخاری کلب حیدر آباد سندھ نے فرینڈز کلب عارف والا کو 2-1سے، دوسرے میچ میں الفرید شوٹنگ بال کلب ساہیوال نے حسن نواز شوٹنگ بال کلب جھنگ کو 2-1سے، تیسرے میچ میں العثمان کلب لاہور نے احمد شوٹنگ بال کلب چکوال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی۔

چوتھے میچ میں العثمان کلب اوکاڑہ نے گورمانی کلب لیہ کو 2-0سے پانچواں میچ بخاری کلب سندھ نے حسن نواز برادرز جھنگ کو 2-1سے جبکہ چھٹے میں الفرید شوٹنگ بال کلب ساہیوال نے فرینڈز شوٹنگ بال کلب عارف والا کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے مات دیدی کھیلے گئے میچوں میں عبدالحکیم بوزدار ،سید ظفر علی شاہ ،ذوالفقار جوہیہ ،ساجد ،فہیم عباس ،قیصر بھٹی ،عباس، علی عباس پنو ،فضل شاہ اور اعجاز احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عباس منڈ ،محمد وسیم ،نیاز حسین ،عبد المجید اور محرم علی نے انجام دیئے۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر