پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں بین اسٹوکس اسکواڈ سے باہر ہو گئے

 Ben Stokes

Ben Stokes

برمنگھم (جیوڈیسک) بین اسٹوکس اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے۔ آل راونڈر دوسری اننگز میں چھٹا اوور مکمل نہ کر سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

بین اسٹوکس کی جگہ فاسٹ بولر جیک بال یا اسٹیو فن کو پلئینگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم جمعہ سے ووسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

اوپنر سمیع اسلم، افتخار احمد اور رضوان احمد کو دورہ انگلینڈ میں پہلی بار صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکتا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ تین اگست سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔