فردوس اتحاد نے مستحقین میں عید گفٹ تقسیم کئے

KARACHI NEWS

KARACHI NEWS

کراچی: فردوس اتحاد نے فردوس کالونی میں ایک باوقار تقریب میں 1750 مستحقین میں عید گفٹ تقسیم کئے 18 ویں سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی KWSB کے DMD اسلم خان تھے اس موقع پر فردوس اتحاد کے بانی سیکر یٹری جنر ل غلام محمدخان نے تفصیل کے ساتھ تقر یب کے اغراض ومقاصد آگاہ کئے اور انکشاف کیا کہ شب برات سے آج تک فردوس اتحاد نے 3000 افراد کو راشن کپڑے نقد رقومات ، پنکھے اور سلائی مشین تقسیم کی ہیں ۔

انہوں نے ان تقریبات کو اسپانسر کرنے پرسلیم صالح ، واجد علی درانی ، ڈاکٹر سید پرویز رضوی ، اقبال قاسم ، سلطانہ ناہید، اویس اسد خان ، عابد طفیل خان ، حاجی عبدالباری ،اور ایس ایچ او گلبہار اصغر علی عباسی کا شکریہ ادا کیا درین اثنا فردوس اتحاد نے سرجانی ٹائون ، حاجی مرید گوٹھ کی 2 مساجد میںپنکھے ، پانی کی موٹر، اور وضوخانہ کے لئے YSR کے چیر مین سید فہد رضوی کی جانب سے عطیات دئے عید گفٹ تقریب کے بہتر ین نظم و ضبطہ کے انقعاد میں تعاون کرنے پر اصغرعباسی کا فردوس اتحاد نے شکریہ اداکیاہے ۔