عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے اپنے کونسلرز کے ساتھ مل کر پورے کریں گے: محمد نواز

Dera Ghazi Khan News

Dera Ghazi Khan News

ڈیرہ غازی خان (ریاض جاذب سے) عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے اپنے کونسلرز کے ساتھ مل کر پورے کریں گے ان خیالات کا اظہار نو منتخب چیئرمین یونین کونسل کوٹ ہیبت، محمد نواز کجلانی وائس چیئرمین منظور حجانی نے آوازاور جوابدہی پروگرام کے تحت اور،الاایمان ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام یونین کونسل کوٹ ہیبت میں منعقدہ ایک کھلی کچہری میں کیاجس میں نو منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پراہلیان کوٹ ہیبت نے علاقے اہم مسائل کی نشاندہی کی جس پر نومنتخب چیئرمین محمد نواز کجلانی وائس چیئرمین منظور حجانی نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ وہ علاقائی مسائل کے حل کی خاطر دن رات ایک کردیں گے انہوں نے کہا کہ کوٹ ہیبت یونین کونسل کے عوامی مسائل سے وہ پہلے بھی آگاہ تھے ۔

اور وعوام سے کئے گئے وعدے وہ اپنے کونسلرز کے ساتھ مل کر پورے کریں گے،الاایمان ترقیاتی تنظیم نے یونین کونسل میں عوام اور نومنتخب نمائندگان کو مدعو کرکے ایک غیررسمی اجلاس منعقد کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور مذکورہ تنظیم جوکہ ایک عرصہ سے علاقے میں کام کررہی ہے کی معاونت سے عوام کے مسائل حل کرائیں گے ۔اس موقع پر الاایمان ترقیاتی تنظیم کے چیف ایگزیکٹو سیدمحمد آصف نقوی،پروگرام آفیسر عرفان خان لاشاری،عبدلرزاق،محمد ندیم سکریٹری یونین کونسل جاوید اقبال خان،اور کونسلرز محمد موسیٰ خان ،نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔