لوگوں کی مدد کا مقصد اپنی شبیہ بہتر بنانا نہیں، سلمان خان

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی مدد کرنے کے پس پشت ان کا مقصد اپنی شبیہ بہتر بنانا نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہٹ اینڈ رن کیس سے پہلے میری ایسی کون سی شبیہ خراب تھی جو میں خیراتی کام کرکے تبدیل اور خود کو بہترثابت کرنا چاہتا ہوں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ خیراتی کام ان کے خاندان کو وراثت میں ملا ہے۔اگر کوئی مجھ سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو خیراتی کاموں میں کرے، نہ کہ فلموں کی کمائی میں۔