پلز پارٹی نے ہمیشہ ہی غریب عوام کی خدمت کی ہے تعلقہ کھپرو میں جتنے بھی تر قیاتی کام پیپلز پارٹی نے کرائے

کھپرو (سرفراز انصاری) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی غریب عوام کی خدمت کی ہے تعلقہ کھپرو میں جتنے بھی تر قیاتی کام پیپلز پارٹی نے کرائے ہیں اتنے تر قیاتی کام ہمارے مخالفین نے بھی نہیں کرائے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی رئیس سہراب خان مری نے تعلقہ کھپرو کے مختلف سات علاقوں میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے اسکول اور سڑکوں کے تر قیاتی کاموں کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی سندھ قونسل کے ممبر عمر گل ہنگورجو ۔طارق مری۔اسسٹنٹ کمیشنر امام بخش کاکا۔

مختیار کار جلیل بروہی اور پیپلز پارٹی کے عہدیداراں موجود تھے افتتاح کے موقعے پر علاقعے کے لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور سندھ کا تحفہ اجرک بھی پیش کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ قونسل کے ممبر عمر گل ہنگورجو اور۔معاون خصوصی رئیس سہراب خان مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی غریب عوام کی خدمت کی ہے تعلقہ کھپرو میں جتنے بھی تر قیاتی کام پیپلز پارٹی نے کرائے ہے اتنے تر قیاتی کام ہمارے مخالفین نے بھی نہیں کرائے اس کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ ضلع سانگھڑ میں ساٹھ سال کے بعد پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی جس میں ہماری علاقعے کی ایم این اے شازیہ عطا مری کو لوگوں نے منتخب کیا اوروہ بھی اپنے علاقوں تر قیاتی کاموں کے لئے جہدو جہد میں مصروف ہے ہم کسی بھی حالت میں تعلقہ کھپرو کی عوام کو مایوس نہیں کرینگے یہ تو کچھ بھی نہیں انشاء اللہ ہم اس سے بھی بڑے بڑے تر قیاتی کام کرواکر ریکارڈ قائم کرینگے۔