اتنی پرفیکٹ نہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہیروئن بن سکوں: کاجول

Kajol

Kajol

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کاجول نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل کر لیے، ان سالوں میں کاجول نے کئی کامیاب فلمیں بالی وڈ کو دیں، لیکن اب تک وہ ایک کام کرنے میں ناکام رہیں۔

کاجول نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں آج تک پروڈیوسر اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کیا، جن کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کاروں میں کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کاجل نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ میں اتنی پرفیکٹ ہوں کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہیروئن بن سکوں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی فلموں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں، اگر ہر فلم میں کام کر لیتی تو لوگ مجھے دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ کاجول نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1992 کی ناکام فلم بے خودی سے کیا تھا، جس کے بعد انہیں 1993 کی کامیاب فلم بازیگر میں کاسٹ کیا گیا۔