پرویز الہی کا حکومت پر مخالفین کے نام پاناما لیکس میں شامل کرنیکا الزام

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) پاناما لیکس کی دوسری قسط نے سیاستدانوں کی نیندیں اڑا دیں۔ چوہدری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کا نام آیا تو وہ بھی میدان میں آ گئے۔ پریس کانفرنس میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پرویز الہی نے کہا یہاں کوئی قانون ہی نہیں کارروائی کہاں کریں گے۔ قرضے معاف کروانے والوں کا سوال آیا تو پرویز الہی شہبازشریف پر برس پڑے۔ کہتے ہیں شہباز شریف زرداری کے آگے پیچھے انڈے کوفتے لیکر پھرتے رہے۔

پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہم پاناما لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔