پشاور ایوارڈ 2017 تقریب

Peshawar Awards 2017

Peshawar Awards 2017

تحریر : وقار احمد اعوان
پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور اور سماجی تنظیم ”دی سبلائم”کے اشتراک سے خانہ فرہنگ ایران پشاورصدرمیںایک پروقار تقریب تقسیم ”پشاور ایوارڈز 2017”کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد پشاور کی مختلف نامور شخصیات کو ان کی پشاور کے لئے خدمات پر پشاور ایوارڈ دینا تھا۔ اس بارے 5 جون بروز بدھ شام 5بجے خانہ فرہنگ ایران پشاورصدر کے خوبصورت ہال میں تقریب بپا کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی پشاور کے نائب ناظم سیدقاسم علی شاہ تھے،جبکہ نظامت پی ٹی وی نیشنل پشاورکے اینکر پروفیسر ملک ارشد اور حنا کے ذمہ تھی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،جس کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک نامور نعت خواں سے اپنی خوبصورت آواز میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ۖ کے حضور نعت پیش کی ۔اس کے بعد باقاعدہ ایوارڈزکاسلسلہ شروع کیا گیا۔اس دوران مہمان خصوصی اور پشاور کے نائب ناظم سید قاسم علی شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ ان الفاظ میںکیا،تقریب کے بارے میںسید قاسم علی شاہ کاکہناتھا کہ پشاورکے تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری طور ایوارڈزکااجراء کیا جارہاہے۔جس کا مقصد پشاورکے لئے خدمات سرانجام دینے والوںکو ان کی کارکردگی پر پشاور ایوارڈز دیے جارہے ہیں۔انشاء اللہ یہ سلسلہ مستقبل میںبھی جاری رہے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”دی سبلائم”کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔اس سے قبل انہوںنے ماحولیات پر ایک خوبصورت تقریب سجائی تھی،جس کا مقصد پشاورکے باسیوںکو ماحولیات بارے آگاہی فراہم کرنا تھی۔انہوںنے خاص طور سے ”دی سبلائم”کی چیئرپرسن اورلیڈی کونسلر منزا ارشد کا شکریہ اداکیا کہ جن کی دن رات محنت سے آج پشاورکی مختلف شخصیات کو ایوارڈز دیے جارہے ہیں۔یقینا اس بات کا کریڈٹ منزا ارشد کو جاتاہے جنہیں کی خواہش پر پشاورایوارڈزدیے جارہے ہیں۔تقریب سے اپنے خطاب میں نامور ٹی وی اینکر اور صحافی حسن علی شاہ کاکہنا تھاکہ جیسے آپ میری تحریروںمیں پشاورکی ثقافت کے رنگ دیکھتے ہیں ویسے ہی آج ”دی سبلائم”نے کمال کردکھایا ہے۔پشاور کی تاریخ میں ”دی سبلائم”کی آج کی کاوش کو سنہری حروف میںلکھا جائے گا۔تقریب سے اپنے خطاب میں نامور اردو ،ہندکو شاعرپروفیسر ڈاکٹر نذیرتبسم کاکہنا تھاکہ آج کی تقریب پر جتنی بھی بات کی جائے کم ہوگی کیونکہ پشاورمیں ایسی شاندار تقاریب کم ہوچکی ہیں۔اتنے متنفر دورمیں ایسی بھرپور تقریب یقینا قابل تعریف ہے۔تقریب میں جہاں مرحلہ وار مختلف شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے جارہے تھے وہاں شریک محفل کومزید لطف اندوزہونے کے لئے ”پشاوروائینز ”کے دوعد د خاکے بھی پیش کئے گئے تاکہ شریک محفل تقریب کو مدتوںیاد رکھ سکیں۔یادرہے کہ پشاور وائنیز ایک عرصہ سے معاشرتی مسائل کو بہترین انداز میںاجاگرکررہے ہیں۔جنہیں عوامی حلقے سراہتے ہوئے تھکتے نہیں۔

اپنی مادری زبان ہندکو کی ترویج واشاعت کی خاطر معاشرتی مسائل کو بہترین انداز میںپیش کرنا یقینا اپنی ماں بولی زبان سے بے پنا ہ محبت کاواضح اورکامل ثبوت ہے ۔جس کا حق قریباً پشاوری وائنیز اداکررہے ہیں۔تقریب سے اپنے خطاب میں تمغہ امتیاز ،نامور کالم نگار،شاعر وادیب،نقاد پروفیسر ناصرعلی سید کہنا تھاکہ میرا تعلق ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک سے ہے تاہم میںنے بچپن ہی سے تہیہ کرلیا تھا کہ میںنے پشاورجاکر ملازمت اور پشاورکے لوگوںکی خدمت کرنی ہے۔میری زوجہ محترمہ کا تعلق پشاو رسے ہے جو خود بھی لکھتی ہیں نے میری رہنمائی کی ۔میںجب بھی ہندکو میںکچھ لکھتاتو رفعت علی سید میری معاون ومددگارہوتی ،مجھے ہندکو کے محاروں کی درست تشریح کرواتی ،حتی کہ میری ہندکومیںکافی حد تک اصلاح میری گھروالی کی ہی ہے۔مجھے پشاورسے بے پناہ لگائو ہے،آج مجھے دیکھ کر لوگ مجھے پشاورکا سمجھتے ہیں ،یہ پشاورکی خاصیت ہے کہ جوبھی پشاورمیں رہنے آتاہے ،پشاور اسے اپنا رنگ دے دیتاہے،اسے اپنے رنگ میںرنگ دیتاہے۔انہوںنے دی سبلائم کی مذکورہ کاوش کوسراہتے ہوئے کہ دی سبلائم نے وہ کردکھا یا جسے بہت پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا،پشاورمیں مختلف شخصیات اپنے اپنے طور پشاورکی خدمت میںمصروف ہیں،جن میں سے کچھ کو ان کی بہترین کارکردگی پر پشاورایوارڈزدیے جارہے ہیں۔تقریب سے اپنے خطاب میں دی سبلائم کی چیئرپرسن اور لیڈی کونسلر منزا ارشد کاکہناتھا کہ دی سبلائم کایہ دوسرا پروگرام ہے ،اس سے قبل ہم نے اتفاق کڈنی سنٹر میں ماحولیات کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقادکیاتھا،جس میںپشاوریونیورسٹی کے پروفیسرز نے شریک محفل کو ماحولیات بارے آگاہی فراہم کی تھی۔اس کے بعد ہم نے پشاور کی مختلف شعبہ ہائے میں خدمات دینے والی شخصیات کو پشاورایوارڈزدینے کا فیصلہ کیاجوکہ آپ سب کے سامنے ہے۔انشاء اللہ دی سبلائم مستقبل میںبھی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ہم پشاورکی تبدیلی کوعملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔اور ایسا انشاء اللہ جلد ہوگا۔

انہوں نے بھرپورمعاونت کرنے پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور اور خاص طورسے نائب ناظم پشاور سید قاسم علی شاہ کاشکریہ اداکیا کہ جن کے بھرپور تعاون سے پشاور ایوارڈزممکن ہوپائے ہیں۔پشاور ایوارڈز 2017کے حقدار قرارپانے والوںمیں عالمی سکواش چمپیئن قمرالزمان ،تمغہ امتیاز کالم نگار ،شاعر وادیب پروفیسرناصرعلی سید،تمغہ امتیاز اور اردو ،ہندکوشاعر پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم،سینئر صحافی اور کالم نگار امجد عزیز ملک،دنیا نیوزپشاورکے ٹی وی رپورٹرعمران یوسفزئی، معلم اور کالم نگار طفیل محمد،دی سبلائم کی چیئرپرسن منزاارشد، کاوش ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندہ اور شاعر انجینئر عتیق الرحمن،کالم نگاراور ادیب پروفیسر خالد سہیل ملک،نامور کالم نگار ،شاعروادیب مشتاق شباب،معروف سماجی تنظیم ”کاروان”کے سربراہ خالد ایوب،معروف ٹی وی اینکر اورکالم نگار حسن علی شاہ،معروف ٹی وی فنکار نجیب اللہ انجم،خانہ فرہنگ ایران پشاورصدر کے ڈائریکٹر آقائے علی یوسفی،پروفیسر صبیح احمد،ڈسٹرکٹ ناظم پشاور ارباب عاصم،انٹی نارکوٹس فورس کی پہلی خاتون رافعیہ قسیم بیگ،اتفاق کڈنی سنٹر پشاور کے چیئر مین ودیگر شامل تھے۔

تقریب جہاں ہر لحاظ سے دیکھنے کے قابل تھی وہاں ملک ارشد اور حنا کی نظامت نے اسے مزید چارچاند لگادیے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوںکے پرتکلف چائے کاانتظام موجود تھا۔یادرہے کہ مذکورہ تقریب خانہ فرہنگ ایران پشاور صدرکی واحد تقریب تھی جس میں میڈیا کے نمائندوںنے کثیر تعدادمیںشرکت کی۔اس سے قبل خانہ فرہنگ ایران پشاورصدر کی کسی تقریب میں میڈیاکے نمائندے اتنی کثیر تعداد میں شریک نہیں ہوئے۔جس پر دی سبلائم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Waqar Ahmad

Waqar Ahmad

تحریر : وقار احمد اعوان