پشاور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

Firing

Firing

پشاور (جیوڈیسک) ارمڑ میں مخالف فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کے علاقے ارمڑ میں 2 فریقوں کے درمیان کچھ عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔ بدھ کے روز بھی دونوں گروپ معمولی بات پر طیش میں آگئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تو دوران علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حاجی الرحمان ، صابر الرحمان ، زرشاد اورعابد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے جب کہ کسی بھی فریق نے واقعے کی یرپورٹ بھی پولیس میں درج نہیں کرائی۔