پشاور : چوروں نے گارمنٹس کی پانچ دکانوں کا صفایا کردیا

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کی فردوس افغان مارکیٹ میں چوروں نے گارمنٹس کی پانچ دکانوں کا صفایا کردیا۔پولیس کے مطابق چوری کی واردات فردوس افغان مارکیٹ میں ہوئی۔

جہاں چوروں نے رات گئے گارمنٹس کی پانچ دکانیں لوٹ لیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ہشت نگری مین درج کرلیاگیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ متاثرہ دکانداروں کے مطابق تقریبا دس لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہواہے۔