فلپائن: دو منزلہ کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عملے کے 59 ارکان زخمی

Philippines

Philippines

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں 544 افراد سے بھری دو منزلہ کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، عملے کے 59 ارکان زخمی ہوئے ہیں، تاہم باقی لوگ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وسطی فلپائن میں ایک بندرگاہ میں کھڑی اس کشتی میں آگ لگی، تو مسافروں اور عملے کے ارکان نے سمندر میں چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد فائربریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کاوشوں سے آگ پر قابو پایا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب یہ کشتی اورموک کے ساحل پر لنگر انداز ہوئی۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ اس مسافر کشتی میں کس وجہ سے آگ لگی۔