پی آئی اے ملازمین جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں تو رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر قائم علی شاہ ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالنے والوں پر برس پڑے۔ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کا منشور لوگوں کو نوکریاں دینا ہے۔

قیمتی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ۔ پی آئی اے ملازمین جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں تو رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی ہلاکتوں کو افسوس ناک قرار دیا۔ کہتے ہیں پارٹی نہیں بن رہے۔

امن و امان چاہتے ہیں اس کے باوجود واقعہ کی ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے دوست ہیں پی آئی اے ملازمین کے ساتھ زبانی نہیں اصلی ہمدردی ہے۔

اسی لئے وہ سندھ حکومت کے پاس شکایت لیکر آئے۔ جوڈیشل انکوائری میں رخنہ نہیں ڈالیں گے۔

سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی آئی اے ملازمین شہید ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔