پیرمحل کی خبریں 30/9/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) الیکشن کی فتح کے نشہ میں دھت بلدیاتی کونسلر کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مخالف امیدار کے انتخابی کیمپ پر حملہ کرکے توڑپھوڑ اور فائرنگ کرکے کیمپ میں بیٹھے افرا د کو زخمی کرنے کا دس ماہ گذرنے کے باوجود بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا مدعی مقدمہ اور متاثرین مقدمہ کے اندراج کے لیے دربدر قائم مقام ڈی پی او ہونے کے باعث بااثر ملزمان کے آگے قانون بے بس ، ہمیں انصاف دلوایاجائے متاثرین کامطالبہ تفصیل کے مطابق 19نومبر2015 کوبلدیاتی الیکشن ہوا اسی روز بوقت7:30 بجے شام جبکہ ،مختلف پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج کے اعلانات ہورہے تھے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اصغر علی ولد نذیر احمد کے مدمقابل محمد عابد شریف رحمانی نے وارڈنمبر14 لوئر کالونی پیرمحل میں ہمراہ اپنے و الد محمد شریف ، اور محمد انور دیگر دوسو افراد کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ ڈنڈے سوٹے انتخابی ضابطہ اخلاق کو پامال کرتے ہوئے الیکشن کی فتح کے نشہ میں دھت اپنے مخالف بلدیاتی امیدوار کے گھر سے ملحقہ الیکشن آفس پر حملہ کرکے کیمپ میں بیٹھے ہوئے افراد کو زخمی کرڈالا گھر پر پتھرائو اور فائرنگ سے بچے اور خواتین اور کیمپ میں موجود افراد محمد حنیف ،ا ور کاشف جنید وغیرہ زخمی ہوئے ریلی کے شرکاء کے حملہ سے انتخابی دفترمیں پڑی ہوئی کرسیاں ٹیبل شیشہ ، ٹی وی مالیت20ہزار اور تین چار موٹرسائیکل دیگر سامان توڑ پھوڑ ڈالا اور پانچ کرسیاں چوری کرکے لے گئے کیمپ میں موجود 10/12لوگوں کو اغواکرکے لے جانے کی کوشش کی اطلاع پاکر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی زخمیوں کا طبی ملاحظہ بھی ہوا مگر د س ماہ گذرنے کے باوجود انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی فائرنگ اور تو ڑ پھوڑ اور شدید پتھرائو کے باوجود محمد شریف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا بااثر ملزمان نے قانون کے تمام ضابطوں کو پامال کرتے ہوئے مضروب پارٹی کے خلاف الٹا مقدمہ درج کروادیا قائم مقام ڈی پی او ہونے کے باعث بااثر ملزمان کے آگے قانون بے بس نظر آتا ہے متاثرہ محمد اصغر علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلایاجائے اور ہمارا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو کیفر کردا ر تک پہنچایاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) قطب الاقطاب مشہور صوفی بزرگ پیر قطب علی شاہ کا سالانہ عرس میلہ دربار قطبیہ سندیلیانوالی میں4 اکتوبر تا6 اکتوبر منعقد ہورہا ہے رسم غسل چادرپوشی پیر سید ابر ار حسین شاہ سجادہ نشین ،اور پیر قطب علی شاہ المعرو ف علی بابا زیر سجادہ نشین کریں گے عرس میلہ میں ملک بھر کے لاکھوں زائرین مریدین شرکت کریں گے عرس مبارک میں گھڑسوار ی نیزہ بازی کے خصوصی مقابلہ جات ہونگے سیکورٹی کے سخت انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹوں اور اہلیہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے خصوصی کوریج محمد شاہد کھرل ، راجہ ظفرزریں ، محمد شیراز ، کریںگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار ) القائم ایجوکیشن سسٹم 410ج ب میں پر وقارتقریب منعقدہوئی جس میں طلباو طالبات سٹاف اور والدین کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد سلیم گل نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ، موجودہ دور میںبچوں کو جدیدتعلیم کے ساتھ اخلاقی اور مذہبی تربیت کی بھی خاصی ضرورت ہے، تعمیری سوچ کو فروغ دینا ہر فرد پر لازم ہے نئی نسل کی تعمیر و ترقی کے حصول کو یقینی بنانے میں جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم پر گرفت مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جبکہ استاداور والدین ملکر بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے تعلیم کی اہمیت ایسے ہی ہے جیسے زندگی کے لئے آکسیجن۔ جو قومیں علم کے بغیر کامیابی کے خواب دیکھتی ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہیں۔ ہم معیار ی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے ہمہ تن مصروف عمل ہیں القائم ایجوکیشن سسٹم میں معیار تعلیم ہی ہماری پہچان ہیں۔ تعلیم کے معیار پر کسی بھی صورت سودے بازی نہیں کی جائے گی، تعلیم کو تجارت نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر فروغ دینا چاہتے ہیںپرنسپل ثمرہ نورین القائم ایجوکیشن سسٹم نے کہا اساتذہ انبیاء کی میراث کے حقیقی وارث ہے جنہوںنے عملی طور پرنونہالوں کی تربیت کرکے طرز کہن کوعملی جامہ پہنانا ہے تعلیم قوموں کی سوچوں میں تبدیلی پیداکرتی ہے تعلیم سے ہی انقلاب برپا کرکے ملک کوناقابل تسخیر بنایاجاسکتاہے جس کا فریضہ اساتذہ کے سرہے ادارہ ہذا کے مینجنگ ڈائریکٹرچوہدری محمد اقبال بل نے کہا کہ موجودہ دور میں اساتذہ ٹمٹماتے ہوئے ستارے ہیں جن کی خدمات کے باعث آنے والے دور میں نئی نسل کو علم کے ہتھیاروں سے لیس کرکے ترقی کی منزلیں حاصل کی جاسکتی ہے جوقومیں جنگ سے تباہ ہوگئی مگر تعلیم کے دامن کو پکڑے رکھنے سے تمام دنیا ان کی تابع ہوگئی تعلیم کو مقدم نہ رکھنے کے باعث ہماری سوسائٹی اور ہمارا معاشرہ مسائل سے دوچار ہوا تعلیم کے میدان میں خاطر خواہ اقدامات سے ملک کواستحکام بخشا جاسکتاہے جس کے لیے ہم کوشاں ہیں تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین رانا ظہور احمد خاں منج نے القائم ایجوکیشن سسٹم 410ج ب جنوبی میں خطاب کرتے ہوئے کہاانبیاء کرام نے جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے مصائب و تکالیف کا سامنا کیا اور دور جدید کے اساتذہ کو نبیوں کی سنت پر عمل کرتے ہوئے شاگردوں کیلئے مثالی نمونہ پیش کرناچاہیے پاکستان کو حقیقی ترقی کے لیے سیاسی معاشرتی فکری زندگی کی ضرورت ہے جو تعلیم کے شعبہ میں ترقی کے باعث ہی حاصل کی جاسکتی ہے اساتذہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں جس طرح ہماری پاک آرمی ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے اسی طرح آپ بچوں کے روشن مستقبل کے محافظ ہیں اس موقع پر ایجوکیشن ایکسپرٹ پروفیسر مولانا محمد ارشد پرنسپل ثمرہ نورین وائس چیرمین چوہدری غلام عباس بابا شاہد صوبیدار عبدالستار جرنلسٹ محمد سلیم چشتی سربپرست اعلیٰ چوہدری محمد سلیم گل ( جرنلسٹ) پاکستان ائیر فورس(ر) ، ایم ۔ڈی چوہدری محمد اقبال بل حافظ جواداور چیرمین رانا ظہور احمد خاں منج جرنلسٹ رانا مدثر اقبال نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی اور طلباو طالبات سٹاف اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔