پیرمحل کی خبریں 26/4/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اظفر خان نے ملزم اقبال کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی اس کی بیوی اور بیٹے کو با عزت بری کر دیا تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کے مقدمہ نمبر 6/2015کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اقبال کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی شک کی بناء پر گرفتار اس کی بیوی خانم بی بی اور بیٹے محمدافضل کو با عزت بری کر دیاملزم اقبال نے جائیداد کے تنازعہ پر تھانہ اروتی کے نواحی گاؤں 745 گ ب کے رہائشی محمد یار ولد نیک محمد کو قتل کیا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیاتفصیل کے مطابق نواحی گائوں771گ ب کے رہائشی عابد حسین ولد بشیر احمد سرگانہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا رورل ہیلتھ سنٹر اروتی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔مگر وہاں پر جانبر نہ ہو سکا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے تحریک انصاف کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ملک کو چوروں،ڈاکووں اور کرپٹ لوگوں سے بچانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے عمران خان نے قوم کو مایوسیوں سے نکالا ہے۔جو لوگ بے نقاب ہو چکے ہیں۔انہیں کیفرکردار تک پہنچانا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پیرمحل کے سابق صدر میاں اخترجاوید ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہم سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کی قوم کو کہیں سے امید ہے تو وہ پاکستان کی عدلیہ اور سپریم کورٹ ہے پانچ ججز نے جس طرح پانامہ کیس کی سماعت کی اور فیصلہ لکھا یہ بھی پاکستان میں نئی تاریخ بنی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے رمضان المبارک میں عوام کو ہر قسم کی سبزیوںم، پھل و دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے لیے تحصیل بھر میں میونسپل کمیٹی کے تعاون سے رمضان بازار کا انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے رمضان بازار کے انعقاد کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کے سلسلے میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے گزشتہ برسوں سے بڑھ کر انتظامات کیے جائیں گے اور اشیاء صرف کی قیمتوں میں استحکام کے لیے کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔معیاری اشیاء کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کی سختی سے نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے جامع پروگرام کے تحت عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔اس سلسلے میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کی سہولت کے لئے تحصیل پیرمحل میں سحری و افطاری کے لیے دسترخوان بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں کسی بھی پھل، سبزی یا دال کی قلت پیدا نہیں ہونی دی جائے گی رمضان بازارمیں محکمہ زراعت کی فیئرپرائس شاپس لگائی جائیں گی اور ان فیئرپرائس شاپس پر اشیاء مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہوں گیں۔