پیرمحل کی خبریں 27/2/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) حلقہ این اے 94 کا مضبوط سیاسی اتحاد رانا شفیق گروپ، عمر نواز باجوہ گروپ کا سیاسی پلیٹ پر اکٹھے ہونے کا اعلان سابق وفاقی وزیر خالد خان کھرل کی رانا شفیق گروپ کے ساتھ الحاق کا اعلان تفصیل کے مطابق حلقہ این اے 94 اور پی پی 89 کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کر سلسلہ شروع ہوگیا ہر الیکشن میں سیاسی طاقت کے ماہر رانا شفیق گروپ اور عمرنوا ز باجوہ کے درمیان صلح ہو گئی دونوں گروپوں نے مل کر آئندہ سیاسی جوہر دکھانے کا اعلان کردیا سابق وفاقی وزیر خالد خان کھرل جوکہ اب دوآبارہ سیاسی طورپر متحرک ہو گئے ہیں جنہوں نے رانا شفیق کے ڈیرہ پر اس سیاسی اتحاد میں شامل ہونے اور مشترکہ طورپر حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) انتظامیہ کی سردمہری پنجاب حکومت کی ون ڈش سے زائد کھانوں پر پابندی کے احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزی پارکس اور گلیوں میں سڑکیں بلاک کرکے شامیانے لگاکر انواع اقسام کے کھانے دیے جارہے ہیں تفصیل کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم کے مطابق شادی بیاہ پر ون ڈش کی اجازت ملنے کے باعث غریب اورسفیدپوش طبقہ کوریلیف ملا تھا مگر انتظامیہ کی سردمہری کے باعث انواع واقسام کے کھانے اور شہر کی اہم سڑکوں گلیوں کوتین تین دن شامیانے لگاکر بلاک کرکے پنجاب حکومت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ پبلک کے لیے قائم کیا گیا اقبال پارک پیرمحل امیر طبقے کے لیے شادی گھر بن چکا ہے مانیٹرنگ اتھارٹی کوباقاعدہ دعو ت نامہ بھیج کرکوئی بھی کاروائی کرنے سے نہ صرف تحفظ حاصل کرلیا جاتاہے بلکہ کسی قسم کے چھاپے کے پیش نظر ان کی معاونت حاصل کی جاتی ہے سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ فی الفور ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد رکروایاجائے سڑکوں گلیوں پارکس میں شادی بیاہ پر پابندی لگائی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) اشتہاری مجرمان کے خلاف تھانہ پیرمحل پولیس کی مہم ، اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے پرمقدمات درج تفصیل کے مطابق غلام حسین ولد جمال دین ساکن چک741گ ب مقدمہ نمبر221بجرم 406ت پ تھانہ پیرمحل میں مجرم اشتہاری بابر علی ولد حمید علی قوم قریشی نے پناہ دی اور پولیس کے چھاپہ لے دوران اشتہاری کوفرار کروادیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا عبدالستار ولد جمعہ خان قوم اوڈ بی پلاٹ مقدمہ نمبر506بجرم 379ت پ تھانہ پیرمحل کو حنیف ولد خلیل احمد نے پناہ دی جس پر حنیف کے خلاف تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ساجد ولد سرور قوم چوہان مسجد بلاک پیرمحل کی شادی میں آتش بازی کرکے لوگوں کی جان مال کو خطرہ میں ڈال کر قانون شکنی کی جس پر تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) کرایہ پر حاصل کردہ سکول کا سامان چوری اور سیکورٹی کی رقم ہڑپ کرنے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر259گ ب کے رہائشی محمد خان ولد علی خان نے اڈا 25پل سندھلیانوالی روڈ پر کرایہ کی بلڈنگ حاصل کرکے پنجاب گرائمر ماڈل سکول بناکر کام شروع کیا شاہد نواز ولد محمد نواز ،اللہ رکھا ولد محمد نواز نے ہمراہ دوکس نامعلوم ساتھیوں کے سکول ٹھیکہ پر حاصل کرلیا چند ماہ میں سکول کا نام تبدیل کرکے عبداللہ پبلک سکول رکھ لیا اور اسی نام سے رجسٹریشن کروانے کی کوشش کی جب سکول واپس لینے کا کہاتو لاکھوں روپے مالیت کا سامان فرنیچر کرسیاں ٹیبل پنکھے چوری کرکے فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 379/427/406/420ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پیپلزپارٹی قربانیاں دینے والوں کی جماعت ہے جس نے ہرآمر سمیت آنے والے حکمران کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کر کے ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی کومٹانے والے مٹ گئے مگر پیپلزپارٹی کا حقیقی کارکن کسی بھی لالچ کے آگے جھکا نہ جھکے گا ان خیالا ت کا اظہار محمد ساجد تحصیل صدر پاکستان پیپلزبیورونے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پاکستان پیپلزپارٹی قربانیاں دینے والوں کی جماعت ہے جس کا ہرکارکن نظریاتی ہے جس کو اقتدار سے نہیں ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریہ سے عقیدت ہے پیپلزپارٹی کے کارکنوںنے آمریت کا دیوانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جیلیںکاٹیں کوڑے کھائے مگر قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریہ سے غداری نہیں کی انہوںنے کہا کہ کارکن پارٹیاں نہیں بدلا کرتے حکمران جماعت کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے اپنے ہی کارکنوں کا اعلان زیب نہیں دیتا پاکستان قیادت کے بدترین بحران کا شکار ہے اس کا المیہ یہ ہے کہ اقتدار پر براجمان لیڈر نہیں ہے اورحقیقی لیڈر اقتدار میں نہیں ہے عوام کو موجودہ استحصالی نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا تاکہ حقیقی قیادت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد نے اپنے نتائج کا اعلان کردیا عبیرہ طاہر اور فضہ اسلام نے کلاس چہارم میں پہلی جبکہ محراب فاطمہ ، مہرالنساء محمد عاصم بھٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی کلاس سوم میں محمد اویس نے پلی معین عرفان نے دوسری جبکہ محمد وجاہت خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی کلا س دوم میں عبدالکبیر اور آمنہ لیاقت نے پہلی جبکہ حمزہ قاسم بھٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جماعت اول میں بشریٰ بتو ل ،محمد توصفی ثانیہ محسن نے اول پوزیشن حاصل کرلی نرسری کلاس میں عبدالحسین ،محمد حامد ،ابوتراب محمد وقاص نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی کارکردگی کا سہر اجملہ اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کا ثمرہے محمد قاسم بھٹی جرنلسٹ محمد علی جرنلسٹ نے سوفیصد نتائج پر اساتذہ کو مبارک باد پیش کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر)رینجرزکی پنجاب میں آمدکوخوش آمدیدکہتے ہیںپاکستان ایک پرامن ملک تھا لیکن آج کل پاکستان بہت مشکلات کے دور سے گزر رہاہے ۔دہشت گردی کے واقعات سے لوگوں میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہے جبکہ کاروباری طبقہ شدید متاثر ہورہے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار چوہدری نبیل گجر آف بحرین نے پاکستان آمد پر سردار راحیل گجر سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رینجرز کی آمد پروطن سے محبت کرنے والے تمام طبقات اورعوام خوشی اورفخرمحسوس کررہے ہیں اور توقع ہے کہ رینجرز ہرطرح کی دہشت گردانہ ‘کرپشن پرمبنی اوردیگرملک دشمن سرگرمیوں کی پنجاب میں بلارعایت جڑسے اکھاڑنے کے اقدامات کرے گی ۔ دہشت گرد کتنی بھی کوشش کرلیں پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں۔پنجاب سے دہشت گردوں، سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے تمام ترتوانائیاں صرف کی جائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بیرونی عوامل ملک کی جڑیں کمزور کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کوٹھکانے لگانے کے لئے بے رحم آپریشن کیاجائے اوران کاقلع قمع کیاجائے۔معصوم وبے گناہ شہریوں کی جانیں لینے اورملکی سا لمیت سے کھیلنے والے دہشت گرد اورفسادی اپنے بھیانک انجام سے کسی صورت نہیں بچ سکتے ہم اپنی مسلح افواج پرمکمل بھروسہ کرتے ہیں ہماری فورسسز نے جانی قربانیاں دیکر دہشت گردوں کا کافی حدتک قلع قمع کردیا ہے