کھیل میں بہتری کیلئے بڑی‘ چھوٹی ٹیموں کا آپس میں کھیلنا ضروری ہے: مصباح الحق

 Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی چھوٹی ٹیموں کو بڑی ٹیموں سے کھیلنے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں ورنہ وہ اپنے کھیل میں بہتری نہیں لاسکیں گی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں مسابقت پیدا کرنے اور اس کا معیار بلند رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف کھیلیں۔

اگر کوئی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور وہ عالمی نمبر ایک یا نمبر دو ٹیم سے نہیں کھیلتی تو اس کے کھیل میں بہتری پیدا ہونا مشکل ہوگی۔ نچلی رینکنگ کی ٹیم کے کھیل میں اسی وقت بہتری آئے گی جب اسے اچھی ٹیموں سے کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

ایک ہی جیسی دو ٹیموں کے آپس میں بار بار کھیلنے سے شائقین کی دلچسپی بھی ختم ہوجاتی ہے کیونکہ وہ تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کیخلاف کھیلنے کے برابر مواقع دیے جانے چاہئیں۔

ایک ہی جیسی دو ٹیموں کے آپس میں بار بار کھیلنے سے شائقین کی دلچسپی بھی ختم ہوجاتی ہے ۔مصباح الحق نے چار روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی ضرورت نہیں۔

ٹیسٹ میچ چار دن کا کر دینے سے ڈرا کے امکانات بڑھ جائیں گے اور شائقین کی رہی سہی دلچسپی بھی ختم ہو جائے گی۔