کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اصل کام ہوتا ہے : انضمام الحق

Inzamam ul Haq

Inzamam ul Haq

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان کپ میں سینئر جونیئر کھلاڑیوں میں سے باصلاحیت لڑکوں کو دیکھنے کے لیے نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی فیصل آباد پہنچ گئے۔

کہتے ہیں کہ کسی کھلاڑی کی ایک جادوئی اننگز دیکھ کر متاثر نہیں ہوں گے کون، کہاں کس کے خلاف اور کیسے کھیلا یہی دیکھیں گے۔ لیجنڈری بیٹسمین نے یہ بھی کہا کہ ٹیلنٹ کے ہونے سے زیادہ اہم اس میں نکھار پیدا کرنا ہوتا ہے۔

پاکستان کپ کے میچز کے ساتھ ساتھ انضمام الحق اور ان کی ٹیم وسیم حیدر، توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی کا بھی امتحان شروع ہو چکا ہے کسے کیا اعزاز ملتا ہے اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔