نواز لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں: لیاقت علی جتوئی

Liaquat Ali Jatoi

Liaquat Ali Jatoi

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت علی جتوئی نے پارٹی رہنما قربان قریشی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ قائم علی شاہ سے بہی زیادہ کرپٹ ہیں۔ جنہوں نے وزارت خزانہ کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن کی۔

اگر مراد علی شاہ اپنے آپ کو ایماندار سمجھتے ہیں تو اپنا وزارت خزانہ کا رکارڈ ایف آئے اے اور نیب کے حوالے کریں۔ لیاقت علی جتوئی نے سانحہ کوئٹہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت امن امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے اس سال کے آخر میں اہم تبدیلیوں کی بہی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دوپہلو ہیں۔جن سے عوام کو کوئی بہی فائدہ نہیں ملے گا۔

لیاقت علی جتوئی سندھ میں ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ پر بہی چپ نہ بیٹھے اور وفاقی حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کئے گئے تمام تر وعدے بہی جھوٹے ثابت ہوئے۔ عابد شیر علی سندھ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور ناتھن شاہ اور تحصیل میہڑ میں 16 کروڑ روپے پر سیاست کرنے والے ناکام سیاسی نمائندے ہیں۔سندھ کے اکثر شہروں میں پانی کی عدم فراہمی پر لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بنجر ہورہی ہیں جس کے باعث کاشتکار اور آبادگاروں کو کروڑوں روپے کا سامنہ ہے۔

انہوں نے محکمہ ایریگیشن کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر پانی کا مسئلہ حل نہ ہواتو تمام دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ پارٹی رہنما ڈاکٹر غلام عباس مہیسر، سکندر کوہارواور دیگر موجود تھے۔

03152515800